پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کل رات وزیراعظم ہاؤس میں رات گئے دو بڑوں کی ملاقات میں کیا ہوا؟ عمران خان نے دور اقتدار میں کون کونسی بڑی غلطیاں کیں؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا

کل رات وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان کی ملک کی اہم بڑی شخصیت سے ملاقات ہوئی جو کہ خوشگوار ملاقات نہیں تھی

کل رات وزیراعظم ہاؤس میں رات گئے دو بڑوں کی ملاقات میں کیا ہوا؟ عمران خان نے دور اقتدار میں کون کونسی بڑی غلطیاں کیں؟ بڑے راز سے پردہ اٹھ گیا ہے۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق کل رات وزیراعظم ہاؤس میں عمران خان کی ملک کی اہم بڑی شخصیت سے ملاقات ہوئی جو کہ خوشگوار ملاقات نہیں تھی۔ تاہم کل رات اس ملاقات کے بعد عمران خان آئین کی پاسداری کرتے ہوئے خاموشی سے بنی گالا واپس چلے گئے اور تحریک انصاف کے تمام اراکین بھی اسمبلی سے بائیکاٹ کر کہ باہر نکل گئے جس کے بعد تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ ہوئی اور عمران خان کو وزرات عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا۔

یہاں تحریک انصاف کی حکومت اور پارٹی کے اندر ہونے والی چند بڑی غلطیوں سے عمران خان کا سیکھنا چاہیے تاکہ وہ آئندہ الیکشن میں اپنی حکومت بنا سکیں۔ عمران خان کی سب سے بڑی غلطی اپنے دوست جہانگیر ترین سے راستے جدا کرنا ہے جس کا خمیازہ پہلے وفاق اور اب پنجاب میں حکومت سے ہاتھ دھونا ہو گا۔عمران خان اپنے چند قریبی ساتھیوں کی وجہ سے جہانگیر ترین سے دور ہوئے اور معاملات کو ٹھیک نہ کرنے کی ضد میں رہے جس سے جہانگیر ترین الگ ہو گئے اور تحریک انصاف میں ایک فاروڑ بلاک بن گیا۔عمران خان کی دوسری بڑی غلطی پنجاب میں عثمان بزدار کو نہ ہٹانے کی ضد ہے جس پر تحریک انصاف کے اندر شدید اختلافات ہوئے اور بہت سے پارٹی رہنما نے ناراضگی کا اظہار کیا مگر عمران خان اپنے فیصلے پر ڈتے رہے جس سے تحریک انصاف مختلف حصوں میں ٹوٹ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.