پاکستان

عمران خان کو اب کیا کرنا چاہیے؟ شاہ محمود قریشی نے بڑا مشورہ دے دیا

عمران خان کو عوامی رابطہ مہم کا آغاز اور اس حکومت کا ایوان میں مقابلہ کرنا چاہیے لیکن پھر بھی عمران خان کے فیصلے کو تمام ارکان تسلیم کریں گے

عمران خان کو تحریک عدم اعتماد کامیاب ہونے پر اب کیا کرنا چاہیے اس حوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء شاہ محمود قریشی نے بڑا مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کے پاس عوام کا مینڈیٹ نہیں ، یہ ہم پرمسلط کیے جارہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی اسمبلی سے استعفوں کے معاملے پر فیصلہ عمران خان کریں گے اور وہ جو فیصلہ کریں گے ہم سب اس کو تسلیم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ارکان سے تبادلہ خیال کیا ہے اور اکثر کا خیال ہے کہ اسمبلی میں مزاحمت اور باہر عوام سے رابطہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اکثر ارکان کا خیال ہے کہ عمران خان کو عوامی رابطہ مہم کا آغاز اور اس حکومت کا ایوان میں مقابلہ کرنا چاہیے لیکن پھر بھی عمران خان کے فیصلے کو تمام ارکان تسلیم کریں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.