پاکستان

استعفوں کے بعد کیا ضمنی انتخابات ہو پائیں گے؟ فواد چوہدری نے بڑی بھڑک لگا دی

استعفوں کے بعد کسی مائی کے لال میں ضمنی انتخابات کی ہمت نہیں ہوگی، عام انتخابات ہی حل ہوگا: فواد چوہدری کی بھڑک

قومی اسمبلی سے استعفوں کے بعد کیا ضمنی انتخابات ہو پائیں گے اس حوالہ سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے بڑی بھڑک لگا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا کہ استعفے دینے کا فیصلہ کوئی سیاسی داؤ نہیں بلکہ پاکستان کی خود مختاری کے لیے کیا گیا ہے، اگر ایسا نہیں کیا تو یہ عوام سے زیادتی ہوگی۔ واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب ہونے کے بعد اسمبلیوں سے استعفے دینے کا اعلان کیا۔ اس حوالے سے پی ٹی آئی کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھاکہ حکومت کی تبدیلی بین الاقوامی رجیم چینج آپریشن تھا جو یہاں پر ہوا، کل تمام دستاویزات ڈی کلاسیفائیڈ کرکے اسپیکر کو بھیجی۔ ان کا کہنا تھاکہ شہباز شریف پر 16 ارب روپے کی ٹی ٹی کا کیس ہے، جس دن شہبازشریف پر فرد جرم عائد ہونی ہے اس دن الیکشن لڑرہے ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ کور کمیٹی نے وزیراعظم سے کہا ہے کہ اسمبلی سے مستعفی ہوجانا چاہیے اور ہم نے اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.