پاکستان

کے پی کے، پنجاب اور سندھ کے تینوں گورنروں کا استعفیٰ دینے کا فیصلہ

گورنر سندھ کراچی واپسی پر اپنا استعفیٰ بھجوائیں گے، گورنر سندھ کے اہل خانہ فی الحال گورنر ہاس میں ہی مقیم ہیں

گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان کے بعد گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ گورنر پنجاب نے بھی استعفیٰ دینے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق گورنر سندھ اس وقت اسلام آباد میں موجود ہیں جہاں وہ پی ٹی آئی کے اجلاس میں شریک ہونے گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کراچی واپسی پر اپنا استعفیٰ بھجوائیں گے، گورنر سندھ کے اہل خانہ فی الحال گورنر ہاس میں ہی مقیم ہیں۔ خیال رہے کہ خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان مستعفی ہونے کا اعلان کرچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخواہ شاہ فرمان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کے وزیراعظم بنتے ہی گورنر کا عہدہ چھوڑدوں گا، شہباز شریف کو وزیراعظم کا پروٹوکول نہیں دے سکتا۔ دوسری جانب گورنر پنجاب عمر سرفراز کا استعفیٰ بھی متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.