پاکستان

عمران خان کا پرویز الٰہی سے رابطہ، کیا گفتگو ہوئی؟ حیران کن تفصیل سامنے آگئی

پنجاب میں وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے بارے میں بات چیت‘پنجاب میں وزیر اعلیٰ کے لیے پرویز الٰہی کو مکمل سپورٹ کی یقین دہانی

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے رابطہ کیا ان دونوں کے درمیان کیا گفتگو ہوئی حیران کن تفصیل سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے عہدے سے ہٹنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔ دونوں رہنماؤں میں موجودہ سیاسی صورت حال اور دیگر امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ پرویز الٰہی نے عمران خان کو یقین دہانی کرائی کہ سیاسی معاملات مل کر چلائیں گے۔ پنجاب میں وزارت اعلی کے انتخاب کے بارے میں رابطوں پر بھی دونوں رہنماؤں کی بات چیت ہوئی۔ اس موقع پر عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں وزیر اعلی کے لیے آپ کو مکمل سپورٹ کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.