پاکستان

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب، وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد پیش کیا جانے کا امکان

خیبر پختونخوا اسمبلی کے رولز 1938 کی شق 18 ڈی کی ذیلی شق 2 کے تحت ایوان میں آج تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی

خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں وزیر اعلی محمود خان کے خلاف عدم اعتماد پیش کیا جانے کا امکان بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا اسمبلی کا اجلاس آج دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا ہے جس میں اپوزیشن ارکان ایوان میں وزیراعلیٰ محمود خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرینگے۔ اپوزیشن نے آئین کے آرٹیکل 136 کے تحت عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروائی ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق وزیراعلیٰ کے خلاف عدم اعتماد تحریک پر متحدہ اپوزیشن کے 42 اراکین کے دستخط ہیں۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے رولز 1938 کی شق 18 ڈی کی ذیلی شق 2 کے تحت ایوان میں آج تحریک عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے بعد اجلاس کو دو دن تک ملتوی کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.