پاکستان
ریحام خان کو پاکستان میں تبدیلی نظر آگئی
ٹوئٹرپرجاری ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اصل تبدیلی تواب آرہی ہے،اسٹاک مارکیٹ بہترہورہی ہے
ریحام خان کو پاکستان میں تبدیلی نظر آگئی،چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کونئےوزیراعظم کےانتخاب سےقبل ہی تبدیلی نظرآگئی۔ انہوں نےٹوئٹرپرجاری ایک ٹوئٹ میں کہا کہ اصل تبدیلی تواب آرہی ہے،اسٹاک مارکیٹ بہترہورہی ہے،روپیہ مضبوط ہو رہا ہے۔
اصل تبدیلی تو اب آ رہی ہے , اسٹاک مارکیٹ بہتر ہو رہی ہے , روپیہ مضبوط ہو رہا ہے۔
ابھی تو آج پہلا دن ہے, ابھی تو نئے وزیراعظم کا انتخاب بھی نہیں ہوا اور اتنی بہتری ۔ 👍
معاشی استحکام کے لیے سنجیدہ حکومت اور سیاسی استحکام بہت ضروری ہے
— Reham Khan (@RehamKhan1) April 11, 2022
ریحام نے یہ بھی کہا کہ ابھی تو آج پہلا دن ہے، ابھی تو نئے وزیراعظم کا انتخاب بھی نہیں ہوا اور اتنی بہتری ۔ انہوں نے لکھا کہ معاشی استحکام کے لیے سنجیدہ حکومت اور سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔