پاکستان

شہبازشریف کی کابینہ کیلئےاتحادیوں سےمشاورت

محسن داوڑ، اسلم بھوتانی، طارق بشیر چیمہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے

شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کی تشکیل کیلئے اتحادیوں سے مشاورت کی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 12 وزراء اور پیپلز پارٹی کے7وزراء ہوں گے، بلاول بھٹو کو وزیرخارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق جے یو آئی ف کو 4، ایم کیو ایم 2 ، بی این پی مینگل،اے این پی کو ایک ایک وزارت دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جمہوری وطن پارٹی اور بلوچستان عوامی پارٹی کو ایک ایک وزارت دی جائے گی جبکہ محسن داوڑ، اسلم بھوتانی، طارق بشیر چیمہ کو بھی وفاقی کابینہ میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف، سعد رفیق، خرم دستگیر، احسن اقبال کے  علاوہ مریم اورنگزیب، شائستہ پرویز ملک،رانا ثناء اللّٰہ کے کابینہ میں شمولیت کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ سینیٹ میں قائد ایوان کےلیےسینیٹراعظم نذیرتارڑکا نام زیرغورہے، پیپلز پارٹی سینیٹ سے شیری رحمٰن یا مصطفیٰ نوازکھوکھرمیں سے ایک کو وزارت دے گی۔ ذرائع نے بتایا ہےکہ بلاول بھٹوزرداری وزیرخارجہ، شازیہ مری کا نام بھی زیرغورہے، جے یو آئی نےبلوچستان یا کےپی میں سےایک گورنرکا عہدہ مانگ لیا ہے۔

پنجاب کا گورنر پیپلز پارٹی اور سندھ کا گورنر ایم کیو ایم سے لیےجانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ملک احمد خان اور عطا تارڑ کو مشیر بنائے جانے کا امکان ہے، اسپیکر کے عہدے کے لیے نوید قمر کے نام پرغورکیا جارہا ہے، ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے پر بھی غورکیا گیا ہے، ڈپٹی اسپیکربی این پی یا بی اے پی سے لیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.