پاکستان

حکومتی اتحاد اورمتحدہ اپوزیشن کےنمبرزگیم پر دعوے

حکومت نے آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف ارکان  کے ووٹ کو تسلیم  نہ کرنےکی حکمت عملی بنائی ہے

وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد اورمتحدہ اپوزیشن کےنمبرزگیم پر دعوے جاری ہیں۔ حکومتی اتحاد نے پنجاب اسمبلی میں 189 ووٹ ہونے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ متحدہ اپوزیشن اپنی گنتی 200 سے اوپر ہونے کا دعویٰ کررہی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ حکومت نے آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف ارکان  کے ووٹ کو تسلیم  نہ کرنےکی حکمت عملی بنائی ہے اور پارٹی چیئرمین عمران خان کی جانب سے منحرف ارکان کےخلاف ریفرنس فائل کیے جائیں گے۔

ذرائع کےمطابق حکومتی اتحاد نے اپوزیشن اور ناراض ارکان سمیت دیگر سے رابطے تیز کردیے ہیں جب کہ اپوزیشن جلد ووٹنگ کے لیے قانونی محاذ پر متحرک ہے۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ حکومتی اتحادنے ووٹنگ سے متعلق حکمت عملی کوحتمی شکل دیدی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.