پاکستان

شہبازشریف پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرشہبازشریف پاکستان کے نئے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ ملک کے 23ویں وزیراعظم کے آج ہونے والے انتخاب کا عمل اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔  ایوان میں گھنٹیاں بجنے اور دروازے بند ہونے کے بعد ووٹنگ کا عمل ہوا۔ ایاز صادق نے شہباز شریف کے ملک کے 23ویں وزیراعظم منتخب ہونے کا اعلان کیا۔  انہوں نے بتایا کہ شہباز شریف کو   174 ارکان نے ووٹ دیا۔  اس کے ساتھ ہی ایوان میں ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے نعرے بلند کیے۔

خیال رہے کہ شہباز شریف آج رات وزیر اعظم پاکستان کا حلف لیں گے۔ تحریک انصاف نے وزیراعظم کے الیکشن کا بائیکاٹ کیا وہ شاہ  حمود قریشی تحریک انصاف کے وزیراعظم کے امیدوار تھے۔ قومی اسمبلی اجلاس قائم مقام اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت شروع ہوا تاہم انہوں نے کچھ دیر بعد ہی اجلاس کی کارروائی چلانے سے معذرت کرلی۔ ایاز صادق نے ڈپٹی اسپیکر کی نشست سبنھال لی اور اسمبلی اجلاس کی کارروائی آگے بڑھائی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.