پاکستان
وزارت داخلہ کا قلمدان رانا ثناءاللہ کودیا جائےگا
ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ ممکنہ طور پر وزیر داخلہ کا قلمدان رانا ثناءاللہ کو دیا جائے گا
وزیراعظم شہبازشریف آج وفاقی کابینہ میں حصہ داری کے حوالے سے متحدہ اپوزیشن رہنماﺅں سے ملاقات کے دوران حتمی مشاورت کریں گے ۔ ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہےکہ ممکنہ طور پر وزیر داخلہ کا قلمدان رانا ثناءاللہ کو دیا جائے گا ، وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں کے سربراہوں سے ملاقاتیں کریں گے جس دوران وفاقی کابینہ میں شامل کیئے جانے والے شخصیات کے نام کو حتمی شکل دی جائے گی ۔ یاد رہے کہ شہبازشریف اہل خانہ سمیت وزیراعظم ہاﺅس میں منتقل ہو گئے ہیں ۔