پاکستان

سینیٹرثانیہ نشتراپنےعہدے سےمستعفی ہوگئیں

انہوں نے کہا ہے کہ میں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن، پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی سینیٹرثانیہ نشتراپنےعہدے سےمستعفی ہوگئیں۔ سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹرپرجاری کیےگئےبیان میں ثانیہ نشتر نے مستعفی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ میں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ثانیہ نشتر کا مزید کہنا ہے کہ پسماندہ لوگوں کی خدمت کرنا میرے لیے ایک بہت بڑا اعزاز رہا ہے۔ انہوں نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے آپ نے مجھے اس خدمت کا موقع دیا، آپ کی قیادت میں ملک کی خدمت کرنا اعزاز کی بات تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.