پاکستان

وزیراعظم آزاد کشمیرکےخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع

تحریک عدم اعتماد آزاد کشمیر کے عبوری آئین کے آرٹیکل 18 کے تحت دائر ہوئی

وزیراعظم آزاد کشمیرسردارعبدالقیوم نیازی کےخلاف بھی تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی گئی۔ تحریک عدم اعتماد آزاد کشمیر کے عبوری آئین کے آرٹیکل 18 کے تحت دائر ہوئی، جس پر 25 ممبران قانون ساز اسمبلی کے دستخط موجود ہیں۔ عدم اعتماد پیش کرنے والے تمام ممبران کا تعلق پی ٹی آئی سے ہے۔ پچیس ممبران قانون ساز اسمبلی نے سردار تنویر الیاس کا نام نئے قائد ایوان کے لیے تجویز کیا ہے۔ قانون ساز اسمبلی کے کل 53 ارکان میں سے پی ٹی آئی کے ارکان کی تعداد 31 ہے۔ تحریک عدم اعتماد پر 14 روز کے اندر قانون ساز اسمبلی میں ووٹنگ ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.