پاکستان

شہبازحکومت کب چلےگی؟ شاہد خاقان عباسی نے واضح کردیا

(ن) لیگ کے رہنما نےکہا ہے کہ نیک حکومت مدت پوری کرے گی عمران خان سڑکوں پررلتا رہے گا

شہبازحکومت کب چلےگی؟ شاہد خاقان عباسی نے واضح کردیا،اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں (ن) لیگ کے رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جانے والے نے ملک کوکہاں پہنچا دیا ہے۔ حکومت مدت پوری کرے گی اورعمران خان سڑکوں پررلتا رہے گا۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ ملک چل سکتا ہے یا نیب حکومت کو فیصلہ کرنا پڑے گا۔وقت آگیا ہے کہ چئیرمین نیب بھی جواب دے۔چئیرمین نیب مکمل طورپرعمران خان کے قبضے میں تھا جبکہ ایک وزیرہدایات جاری کرتا تھا۔

انہوں نے کہا عمران خان کی حکومت کیخلاف نیب ایک ریفرنس دائر نہ کر سکی۔ نیب کو ختم کرکے نیب اہلکاروں کا احتساب کیا جائے۔ موجودہ چئیرمین نیب اب عمران خان کے بندوں کوپکڑے گا۔حقائق جلد سامنے لائیں گے۔ شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ کل عارف علوی کے دانتوں میں درد تھا آج کام کررہے ہیں۔ عارف علوی آئین کے مطابق کام کرتے رہیں کوئی نہیں چھیڑےگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.