پاکستان
ملک بھرمیں سونےکی قیمتوں کی اُلٹی قلا بازیاں
سونےکی فی تولہ قیمت 1400 روپےکم ہونےکےبعد ایک لاکھ 30 ہزارروپےہوگئی ہے
ملک بھرمیں سونےکی قیمتوں کی اُلٹی قلا بازیاں، ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج بھی 1400 روپےکی کمی ہوئی ہے۔ سندھ صرافہ بازارجیولرزایسوسی ایشن کےمطابق سونےکی فی تولہ قیمت 1400 روپےکم ہونےکےبعد ایک لاکھ 30 ہزارروپےہوگئی ہے۔ اس کےعلاوہ 10 گرام سونےکی قیمت 1200 روپےکم ہوکر 111453 روپے پر آگئی ہے جبکہ عالمی صرافہ بازارمیں سونےکا بھاؤ 2 ڈالربڑھ کر 1955 ڈالرفی اونس ہوگیا ہے۔