پاکستان

پاک فوج کےخلاف حالیہ پروپیگنڈا،ایکشن لے لیا گیا

آئی ایس پی آرکےمطابق فورم نےادارے اورسوسائٹی کے درمیان تقسیم پیدا کرنےکی مہم کا نوٹس لیا

فارمیشن کمانڈرزنےپاک فوج کےخلاف کچھ حلقوں کےحالیہ پروپیگنڈا کا نوٹس لےلیا۔ آرمی چیف کا کہنا ہےکہ پاک فوج اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکےمطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کی زیرصدارت فارمیشن کمانڈرزکانفرنس کا انعقاد ہوا۔  آئی ایس پی آرکےمطابق کانفرنس میں پیشہ ورانہ، نیشنل سیکیورٹی چیلنجزپربریفنگ دی گئی، جبکہ شرکاء کوروایتی اورغیر روایتی خطرات سےنمٹنےپربھی بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پرآرمی چیف نےفارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پراطمینان کا اظہارکیا۔ آئی ایس پی آرکےمطابق فورم نےادارے اورسوسائٹی کے درمیان تقسیم پیدا کرنےکی مہم کا نوٹس لیا۔ فارمیشن کمانڈرزکا کہنا ہے کہ اس پروپیگنڈے کا مقصد سوسائٹی اورادارے کےدرمیان خلیج پیدا کرنا ہے۔ کانفرنس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی قومی سلامتی سب سےبڑھ کرمقدم ہے۔ فارمیشن کمانڈرزکانفرنس میں کہا گیا کہ پاک فوج کوئی سمجھوتہ کیےبغیرریاستی اداروں کےساتھ ہمشہ کھڑی رہےگی۔

فارمیشن کمانڈرزنےکہا کہ پاک فوج ریاستی اداروں کی محافظ ہےاوربغیرسمجھوتہ کے ہمیشہ رہےگی۔ فارمیشن کمانڈرزنےپاکستان کےآئین اورقانون کی سربلندی کےفیصلوں پربھرپوراعتماد کا اظہارکیا۔ فارمیشن کمانڈرزنےکہا کہ آئین وقانون کی حکمرانی کے لیےعسکری قیادت کے بہترین فیصلوں پر ہر قیمت پر ساتھ ہیں۔  اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہرطرح کےحالات میں تمام اندرونی و بیرونی خطرات میں پاکستان کا دفاع کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.