پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی روانہ

پہلے دورۂ کراچی میں شہباز شریف کا ایئر پورٹ پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ استقبال کرینگے

ملک کے 23 ویں نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر کراچی روانہ ہوگئے۔ بطوروزیراعظم اپنے پہلے دورۂ کراچی میں شہباز شریف کا ایئر پورٹ پروزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ استقبال کرینگے۔ وزیراعظم شہبازشریف شاہد خاقان عباسی، مریم اورنگزیب، مفتاح اسماعیل، خالد مقبو ل صدیقی اوردیگررہنماؤں کے ہمراہ کراچی پہنچیں گے۔ مریم اورنگزیب نےبتایا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف سب سے پہلے اتحادی جماعتوں کی قیادت کے ہمراہ مزارقائد پرحاضری دیں گے۔

مزار قائد پر حاضری کے بعد شہبازشریف وزیراعلیٰ ہاؤس کا دورہ کریں گے، وزیراعظم کراچی میں ترقیاتی منصوبوں سے متعلق مشاورتی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ سندھ میں امن و امان اورترقیاتی منصوبوں سمیت تمام اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوں گے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف دوپہر 2 بجےبہادرآباد مرکز کا دورہ بھی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.