پاکستان

وزیراعظم آزاد کشمیر نے اپنے ہی وزراء پر کلہاڑا چلا دیا

برطرف وزراء میں سینئروزیرسردارتنویرالیاس،عبد الماجد خان،علی شان سونی،خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم شامل ہیں

وزیراعظم آزاد کشمیرنے اپنے ہی وزراء پر کلہاڑا چلا دیا،وزیرِاعظم آزاد جموں وکشمیرسردارعبد القیوم نیازی نے 5 وزراء کوبرطرف کر دیا۔ وزیرِاعظم آزاد جموں وکشمیرسردارعبد القیوم نیازی کےترجمان نےایک بیان میں یہ بات بتائی ہے۔ ترجمان کے مطابق آزاد کشمیر کے برطرف وزراء میں سینئر وزیر سردار تنویر الیاس، عبد الماجد خان، علی شان سونی، خواجہ فاروق اور اکبر ابراہیم شامل ہیں۔

وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردارعبد القیوم نیازی کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ان وزراء کو مس کنڈکٹ، بدعنوانی اور مشکوک سرگرمیوں پر کابینہ سے نکالا گیا ہے۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی جانب سے 5 وزراء کی برطرفی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.