پاکستان
برطانوی اور چین کے وزرا اعظم پاکستان کےساتھ کام کرنےپرآمادہ
چینی وزیراعظم لی کی چیانگ اوربرطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےشہبازشریف کووزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکباد پیش کی
برطانوی اور چین کے وزرا اعظم پاکستان کےساتھ کام کرنےپرآمادہ،چینی وزیراعظم لی کی چیانگ اوربرطانوی وزیراعظم بورس جانسن نےشہبازشریف کووزیراعظم منتخب ہونےپرمبارکباد پیش کی اورساتھ ہی ان کےساتھ کام کرنےکا ارادہ ظاہرکیا۔ چینی وزیراعظم نےشہبازشریف کےساتھ کام کرنےکےعزم کا اظہارکیا اورکہا کہ پاکستان کےساتھ ہماری دوستی چٹان کی طرح مضبوط اورناقابل تسخیرہے،سی پیک کی اعلیٰ معیارکی تعمیرکوفروغ دینےکےلیےمل کرکام کرنےکےمنتظرہیں۔ دوسری جانب شہبازشریف نےمبارکباد دینےپرتمام غیرملکی رہنماؤں کا شکریہ ادا کرتےہوئےکہا کہ دوستانہ تعلقات کومزید توسیع دےکراگلے درجےتک لےجائیں گے۔