پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستانی سفیر کا وزارت خارجہ کو بھیجا گیا خط میں کیا تحریر تھا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سچائی قومی کے سامنے رکھ دی ، سچ جاننے کے بعد ہر کوئی حیران رہ گیا

سلامتی کونسل کی میٹنگ کے جاری ہونے والے اعلامیے میں سازش کا لفظ نہیں ہے: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار

پاکستانی سفیر کا وزارت خارجہ کو بھیجا گیا خط میں کیا تحریر تھا؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے سچائی قومی کے سامنے رکھ دی ، سچ جاننے کے بعد ہر کوئی حیران رہ گیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر سے سوال کیا کہ "عمران خان نے ایک بات کہی اور اس پر ایک بیانیہ بنایا جارہاہے کہ نیشنل سیکیورٹی کونسل کے اجلاس میں عسکری قیادت نے بیرونی ساز ش کو تسلیم کیا، اس پر آپ کا کیا موقف ہے ، آپ کی جانب سے اس کی حقیقت بیان نہیں کی گئی؟ ۔” میجر جنرل بابرافتخار نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ جہاں تک عسکری قیادت کا موقف ہے ، جو کہ اس نیشنل سیکیورٹی کونسل کی میٹنگ میں دیا گیا ، وہ موقف اس میٹنگ میں بھر پور طریقے سے دیدیا گیاہے ، اس کے بعد علامیہ جاری ہوا، اس میٹنگ میں ہونے والی بات نہیں بتا سکتا ، جو اعلامیہ جاری ہوا اس اعلامیے کو دیکھیں تو جو میٹنگ میں ہوا وہ اس اعلامیے میں موجود ہے ، جو الفاظ اس اعلامیے میں ہیں وہ آپ کے سامنے ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیزکا تعلق ہے وہ دن رات ایسی دھمکیوں کے خلاف چوکنا ہیں اور اس کے خلاف کام کر رہی ہیں، اگر کسی نے پاکستان کے خلاف کوئی بھی سازش کرنے کی کوشش کی تو اسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، اگر کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو آنکھ نکال دیں گے ، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز اور ادارے بھر پور کام کر رہے ہیں اور چوکنا ہیں، ان پوٹ دیدی گئی ہے ، اعلامیہ میں بڑے واضح الفاظ میں لکھا ہواہے کہ کیا تھا اور کیا نہیں تھا ، اس میں سازش کا لفظ ہے ؟ میرے خیال سے نہیں ہے ۔ اس کانفرنس کے منٹس ہیں، ان منٹس کو حکومت ڈی کلاسیفائی کر سکتی ہے ، ایک روز قبل وزیراعظم نے کہاہے کہ پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی کی میٹنگ بلائیں گے ، اگر وہ بلائی جاتی ہے تو مسلح افواج کے سربراہان وہی موقف اب بھی دیں گے ۔ مجھے امید ہے کہ میں نیسب کچھ واضح کر دیاہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.