پاکستانفیچرڈ پوسٹ

تحریک انصاف کے انتخابی جلسے ، مسلم لیگ ن نے بھی نیا پلان بنا لیا، دنگ کر دینے والی تفصیل سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں نیا ہنگامہ برپا ہو جائے گا

ن لیگ کی تحریک انصاف کے جلسوں کے جواب میں حکمت عملی تیار 'عیدالفطر کے فوری بعد پنجاب کے بڑے شہروں میں عوامی جلسوں کا فیصلہ

تحریک انصاف کے انتخابی جلسے ، مسلم لیگ ن نے بھی نیا پلان بنا لیا، دنگ کر دینے والی تفصیل سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں نیا ہنگامہ برپا ہو جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)نے تحریک انصاف کے جلسوں کے جواب میں اپنی حکمت عملی تیار کرلی ہے، ن لیگ نے عیدالفطر کے فوری بعد پنجاب کے بڑے شہروں میں عوامی جلسوں کا فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جلسوں سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور حمزہ شہباز مشترکہ طور پر خطاب کریں گے، مسلم لیگ ن کی قیادت نے پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خاں کو جلسوں کا شیڈول تیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے، مسلم لیگ ن نے عام انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے بھی سرگرمیاں شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق حکمت عملی کے تحت مریم نواز، حمزہ شہباز عوامی محاذ جبکہ شہباز شریف حکومتی محاذ سنبھالیں گے، ن لیگ کے قائد نواز شریف نے شہباز شریف کو مزید عوامی ریلیف دینے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.