پاکستان
نوازشریف کو سفارتی پاسپورٹ جاری کرنے کے خلاف ڈرخواست
اسلام آباد ہائی کورٹ نےنوازشریف کوڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہ کرنےکی درخواست سماعت کےلیےمقررکردی
اسلام آباد ہائی کورٹ نےنوازشریف کوڈپلومیٹک پاسپورٹ جاری نہ کرنےکی درخواست سماعت کےلیےمقررکردی۔ چیف جسٹس اطہرمن اللّٰہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیرکےروزدرخواست پرسماعت کریں گے۔ درخواست گزارکا موقف ہےکہ نوازشریف سزا یافتہ اشتہاری مجرم ہیں، انہیں پاسپورٹ جاری کرنےسےروکا جائے۔ درخواست گزارکا مزید کہنا ہےکہ نوازشریف کووطن واپسی پرفوری گرفتارکیا جائے۔ واضح رہے کہ درخواست میں نوازشریف،سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری خارجہ کوفریق بنایا گیا ہے۔