پاکستان

نئےوزیرِاعظم آزادکشمیرکا انتخاب،اسمبلی اجلاس شروع

آزاد جموں کشمیرکےانتخاب کےسلسلےمیں آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت سے تاخیرسےشروع ہوگیا

وزیرِاعظم آزاد جموں کشمیرکےانتخاب کےسلسلےمیں آزاد کشمیرقانون سازاسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت سے تاخیرسےشروع ہوگیا۔ اسپیکر اسمبلی چوہدری انوارالحق اجلاس کی صدارت کررہےہیں، اجلاس میں حکومتی اوراپوزیشن اراکین اسمبلی شریک ہیں۔ اجلاس کے دوران رکن ماجد خان نے تحریک پیش کی کہ قاعدہ معطل کرکے شیڈول جاری کیا جائے۔ یہ تحریک کثرتِ رائے سے منظورکرلی گئی۔ تحریک کی منظوری پر اپوزیشن نے شور شرابہ کیا۔

قائدِ حزبٍِ اختلاف چوہدری لطیف اکبرنےکہا کہ وزیرِاعظم نے استعفیٰ دے دیا، اب جس مقصد کے لیے اجلاس بلایا گیا تھا وہ مقصد نہیں رہا، صدر آزاد کشمیر اب نیا اجلاس بلائیں گے، آج کے دن ووٹنگ نہیں ہوسکتی۔ وزیرِ اعظم عبدالقیوم نیازی کے استعفے کے بعد آزاد کشمیر اسمبلی کے اجلاس میں تحریکِ عدم اعتماد کی کارروائی نہیں ہو گی بلکہ نئے قائدِ ایوان کے انتخاب کے لیے کارروائی ہوگی۔

تحریکِ انصاف کی جانب سے سردار تنویر الیاس کو وزارتِ عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن کے امیدوار کا نام ابھی سامنے نہیں آ سکا ہے۔ وزارتِ عظمٰی کے لیے باقاعدہ الیکشن کرائےجائیں گے، ایوان کی اکثریت کی رائے سے اسپیکر قاعدہ 15 معطل کر کے وزیرِ اعظم کے لیے آج ہی ووٹنگ کروا سکتے ہیں۔

ماضی میں جب دو سابق وزرائے اعظم راجہ فاروق حیدر اور سردار یعقوب خان تحریکِ عدم اعتماد کے نتیجے میں مستعفی ہوئے تھے تو ان دو سابق وزرائے اعظم کی معطلی پر اسپیکر نے اسی روز ووٹنگ کرائی تھی۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں 14 ویں وزیرِ اعظم کا انتخاب کیا جائے گا، پاکستان تحریکِ انصاف 32 ارکان کے ساتھ ایوان میں سرِ فہرست ہے۔

وزیرِ اعظم کے انتخاب کے لیے 27 ارکان پر مشتمل سادہ اکثریت سے انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔ سردار سکندر حیات، سردارعتیق احمد خان اور راجہ فاروق حیدر خان دو دو مرتبہ آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم رہ چکے ہیں۔ آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم کا انتخاب آئین کے  آرٹیکل 13 کے تحت عمل میں لایا جائے گا۔وزیرِ اعظم کے انتخاب کے بعد نو منتخب اور سابق وزیرِ اعظم ایوان سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.