پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب کےلیے حکمت عملی تیار

مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کا انتخاب شرافت تحمل وضع داری اور بہتر حکمرانی کی بنیاد بنے گا

گورنرپنجاب عمرسرفرازچیمہ سےرکن قومی اسمبلی مونس الہیٰ نےملاقات کی،مونس الہٰی نےبتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب کےلیے حکمت عملی تیارہے۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہوئی ملاقات میں سیاسی صورتحال اورپنجاب میں وزیراعلیٰ کےانتخاب کےبارے میں گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کےانتخاب میں پرویزالہیٰ کو مکمل سپورٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ایک بار پھر بھرپورطاقت بن کرابھرے گی۔

گورنرپنجاب کاکہنا تھا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی کی اداروں پرحملہ آورہونےکےتاریخی حقائق کوجھٹلایا نہیں جاسکتا۔ اس موقع پرمونس الہٰی کا کہنا تھا کہ پرویز الہٰی کا انتخاب شرافت تحمل وضع داری اور بہتر حکمرانی کی بنیاد بنے گا۔ مونس الہٰی نے مزید کہا کہ ہم ایوان میں اپنی اکثریت ثابت کریں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے حکمت عملی تیار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.