پاکستان

ایندھن کی برآمدات: روسی صدر نےنئی حکمت عملی شروع کردی

ولادیمیرپیوٹن نےایندھن کی برآمدات کا رُخ ایشائی اورجنوبی ممالک کی جانب کرنےپرزوردیا ہے

ایندھن کی برآمدات: روسی صدر نےنئی حکمت عملی شروع کردی،روسی صدرولادیمیرپیوٹن نےایندھن کی برآمدات کا رُخ ایشائی اورجنوبی ممالک کی جانب کرنےپرزوردیا ہےاورکہا ہےکہ ڈالراوریورو پر انحصاربتدریج ختم کرتےہوئےروس کواپنی توانائی کی برآمدات میں تنوع لانا ہوگا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سرکاری بریفنگ میں روسی صدرپیوٹن نےکہا کہ اکثرغیردوستانہ رویےکےحامل مغربی ممالک روسی توانائی کی قیمتوں کی ادائیگی وقت پرنہیں کررہے۔ اسی لیے روسی ایندھن کی قیمتوں کی ادائیگی قومی کرنسیوں میں کرنےکا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

روسی صدرنےمزید کہا کہ مغربی ممالک جانتے ہیں کہ روسی توانائی کے بغیراُن کا گزارہ نہیں ہے،اس لیےوہ توانائی کی منڈی کوغیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہےہیں۔ انہوں نےمزید کہا کہ مغربی ممالک ماحول دوست توانائی پرمنتقلی کے حوالے سے اپنےغلط اندازوں کوچھپانےکےلیےروس پرالزام تراشی کررہےہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.