پاکستان

پی ٹی آئی فارن فنڈنگ ;سماعت روزانہ کرنے کافیصلہ

الیکشن کمیشن نےپاکستان تحریک انصاف فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکرنےکافیصلہ کیا ہے

الیکشن کمیشن نےپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) فارن فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پرکرنےکافیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ روزانہ سماعت کا مقصد اسلام آباد ہائی کورٹ کیہدایت کےمطابق 30 دن میں کیس کا فیصلہ کرنا ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کیسز  پر ہر طرح کا تعاون کرتی ہے، مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے فنڈنگ کیس کی بھی روزانہ سماعت کی جائے۔

فرخ حبیب نےکہا کہ ہم نےتمام ریکارڈ الیکشن کمیشن کوفراہم کردیا ہے،عوام دیکھ رہےہیں کہ ادارے آئین وقانون کےتحت کام کریں،تحریک انصاف کی لیگل ٹیم فارن فنڈنگ کیس میں بھرپورشرکت کرےگی۔ خیال رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نےگزشتہ روزالیکشن کمیشن کوفارن فنڈنگ کیس کا 30 روزمیں فیصلہ کرنےکا حکم دیا ہے۔ ممنوعہ فارن فنڈنگ کیس نومبر 2014 سےالیکشن کمیشن میں زیرسماعت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.