پاکستان
سماجی کارکن بلقیس ایدھی انتقال کرگئیں
سماجی کارکن اور مرحوم عبدالستار ایدھی کی زوجہ بلقیس ایدھی کراچی کے نجی اسپتال میں انتقال کرگئیں
ترجمان ایدھی کےمطابق بلقیس ایدھی عارضہ قلب سمیت دیگرامراض میں مبتلا تھیں اوروہ ایک ماہ سےعلیل اورنجی اسپتال میں زیرعلاج تھیں۔ ترجمان نےبتایا کہ بلقیس ایدھی کی نمازجنازہ اورتدفین کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔ بلقیس ایدھی معروف سماجی کارکن عبدالستارایدھی مرحوم کی اہلیہ تھیں اورعبدالستارایدھی کےانتقال کےبعد وہ ایدھی فاؤنڈیشن کی چیئرپرسن بنی تھیں۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےبلقیس ایدھی کےانتقال پرگہرے دکھ اظہارکیا اوران کی سماجی خدمات کوسراہا۔