پاکستان

وزیراعلیٰ کےانتخاب ,ڈپٹی اسپیکر کےاختیارات بحال

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات بحال کرنے کے خلاف اپیلیں نمٹا دیں

لاہور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کے لیے ڈپٹی اسپیکر کے اختیارات بحال کرنے کے خلاف اپیلیں نمٹا دیں، فیصلے کے مطابق ڈپٹی اسپیکر اپنے عہدے کے حلف کے پاسدار رہیں گے۔ لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بنچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، فیصلے میں قرار دیا گیا ہے کہ کل وزیر اعلیٰ پنجاب کے الیکشن کے لیے اسمبلی اجلاس ڈپٹی اسپیکر کی زیر صدارت ہی ہوگا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ڈپٹی اسپیکر اپنے عہدے کے حلف کے پاسدار رہیں گے،  وزیر اعلیٰ کا انتخاب شفاف اور غیرجانبدار انداز میں کروایا جائے۔

فیصلےمیں کہا گیا ہےکہ ڈپٹی اسپیکرغیرملکی آبزرورز،میڈیا، پلڈاٹ اورفافن کوکوریج کےلیےسہولت فراہم کریں،چیف سیکرٹری پنجاب انتخاب کےدوران کسی بھی شکایت پرفوری کارروائی کریں،آئی جی پنجاب الیکشن کےدوران کسی بھی قسم کی رکاوٹ کےخدشےکودور کریں۔ ہائی کورٹ سنگل بینچ نےڈپٹی اسپیکرکی درخواست پران کےاختیارات بحال کیےتھے، اسپیکرنےڈپٹی اسپیکرسے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرانے کے اختیارات واپس لے لیے تھے۔ سنگل بینچ نےڈپٹی اسپیکر کے اختیارات بحال کرکے 16 اپریل کو الیکشن کی ہدایت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.