پاکستانفیچرڈ پوسٹ

انتخابی اتحاد کے معاملہ پر مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ”رام“ کرلیا، آگے کیا ہوگا؟ سب کچھ پتا چلنے کے بعد ملک کی تمام سیاسی جماعتوں میں ہلچل مچ گئی

انتخابی اتحاد کے حوالے سے مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کی شرط مان لی، شرط مانے جانے پر پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا

انتخابی اتحاد کے معاملہ پر مسلم لیگ ن نے پاکستان پیپلز پارٹی کو ”رام“ کرلیا، آگے کیا ہوگا؟ سب کچھ پتا چلنے کے بعد ملک کی تمام سیاسی جماعتوں میں ہلچل مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نعیم اشرف بٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ دونوں جماعتوں کے درمیان 15 کی بجائے پنجاب کی 7 سے 8 سیٹوں پر ایڈجسٹمنٹ ہوگی، کراچی کی 1 نشست سمیت سندھ کی چند سیٹوں پر پیپلزپارٹی بھی ن کی حمایت کرے گی، ن لیگ کی جانب سے پی پی پی کی شرط مانے جانے کے بعد پیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں شمولیت کا عندیہ دے دیا ہے، صدر پاکستان، اسپیکر قومی اسمبلی اور سینیٹ چیئرمین کاعہدہ اتفاق رائے سے پاکستان پیپلز پارٹی کو دیا جائے گا۔

خیال رہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے صدر، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کے عہدے میں دلچسپی ظاہر کی تھی جب کہ مسلم لیگ ن کی طرف سے پی پی پی کو وزارتیں لینے پر آمادہ کیا جارہا تھا، پیپلزپارٹی کے رہنماں کی اکثریت نے وزارتوں کو الیکٹورل الائنس سے مشروط کرنے کی رائے دیتے ہوئے کہا تھا کہ کم از کم 15 نشستوں پر انتخابی الائنس ہو تو پھر وزارتیں لی جائے تاہم پاکستان پیپلزپارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزارتوں اورانتخابی الائنس دونوں کی مخالفت کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.