پاکستان

سابق حکومت میں کتنے لاکھ نوکریاں پیدا ہوئیں؟ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے بڑا سچ بتا دیا

گزشتہ حکومت میں 55 لاکھ نہیں مشکل سے25 لاکھ نوکریاں پیدا ہوئیں اور بے روزگاری 9 فی صد کی سطح پر پہنچ گئی: ڈاکٹر حفیظ پاشا

سابق وزیراعظم عمران خان کی حکومت میں کتنے لاکھ نوکریاں پیدا ہوئیں اس حوالہ سے سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ پاشا نے بڑا سچ بتا کر سب کو دنگ کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حفیظ پاشا نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے دور میں ترقی اور روزگار کو بڑھا چڑھاؤ کر اور مہنگائی کو کم کرکے پیش کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے 3.9 فی صد ترقی کو 5.6 فی صد، 25لاکھ روزگار کو 55 لاکھ اور 15 فی صد مہنگائی کو کم کر کے 12.7 فی صد بتایا گیا۔ حفیظ پاشا نے کہا کہ گزشتہ حکومت کا 55 لاکھ نوکریاں دینے کا دعویٰ بالکل غلط ہے کیوں کہ ہمارا اندازہ ہے کہ مشکل سے 25لاکھ نوکریاں پیدا ہوئیں اور بے روزگاری 9 فی صد کی سطح پر پہنچ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.