پاکستان
راجہ پرویزاشرف بلا مقابلہ اسپیکرقومی اسمبلی منتخب
سردارایازصادق نےراجہ پرویزاشرف کےاسپیکرقومی اسمبلی منتخب ہونےکا اعلان کرتےہوئےان سےحلف لیا
سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونےوالےقومی اسمبلی اجلاس میں راجہ پرویزاشرف بلا مقابلہ اسپیکرقومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ پینل آف چیئر سردارایازصادق نےراجہ پرویزاشرف کےاسپیکرقومی اسمبلی منتخب ہونےکا اعلان کرتےہوئےان سےحلف لیا۔ قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پنجاب اسمبلی کےاجلاس میں ڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری پرہونےوالےتشدد کی بھی بھرپورالفاظ میں مذمت کی گئی۔