پاکستان
پنجاب : اجلاس کیسے چلایا جائے؟تین بڑوں نےسرجوڑ لئے
ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی جی پنجاب،چیف سیکرٹری اوردوست محمد مزاری کےدرمیان اجلاس ہوا ہے
پنجاب اسمبلی کےاجلاس کےدوران ہونےوالی ہنگامہ آرائی کےبعد اجلاس کیسےچلایا جائےگا، تین بڑوں نےسرجوڑلیے۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ آئی جی پنجاب،چیف سیکرٹری اوردوست محمد مزاری کےدرمیان اجلاس ہوا ہے۔ ذرائع کےمطابق دوست مزاری کا کہنا ہےکہ بطورڈپٹی اسپیکرہرصورت اجلاس کراؤں گا۔ دوست مزاری نےکہا کہ ایوان میں استحقاق مجروح کیا گیا۔
خیال رہےکہ وزیراعلیٰ کےانتخاب کےلیےپنجاب اسمبلی کا اجلاس شروع ہونےسےقبل پی ٹی آئی ارکان نےڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری پر حملہ کردیا، ان کولوٹےاورتھپڑمارے،بال نوچے۔ پی ٹی آئی ارکان نےڈپٹی اسپیکرکا گھیراؤکرلیا، اس صورتِ حال کےبعد ڈپٹی اسپیکردوست محمد مزاری سیکیورٹی کےساتھ واپس اپنےدفترچلےگئے۔ پی ٹی آئی ارکان نےڈپٹی اسپیکرکےڈائس پرلوٹےرکھ دیے۔