پاکستانفیچرڈ پوسٹ

پاکستان میں تیل ان تمام ممالک سے سستا فروخت کیا جا رہا ہے جہاں پر؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے بڑی نشاندہی کر کے ملک بھر میں تہلکہ مچا دیا

شہباز حکومت قیمتیں نہ بڑھانے سے عوامی رد عمل سے تو بچ گئی ہے لیکن حکومت کب تک اپنی جیب سے اربوں روپے کی ادائیگی کرتی رہے گی

پاکستان میں تیل ان تمام ممالک سے سستا فروخت کیا جا رہا ہے جہاں پر؟ سینئر صحافی و تجزیہ کار کامران خان نے بڑی نشاندہی کر کے ملک بھر میں تہلکہ مچا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق معروف اینکر پرسن کامران خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تیل پیدا کرنے والے ممالک سے بھی سستا پٹرول فروخت کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہباز حکومت قیمتیں نہ بڑھانے سے عوامی رد عمل سے تو بچ گئی ہے لیکن معلوم نہیں ہے کہ حکومت کب تک اپنی جیب سے اربوں روپے کی ادائیگی کرتی رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ محتاط اندازوں کے مطابق اس سال پاکستان پٹرولیم امپورٹ بل 21 ارب جو کہ تجارتی خسارے میں بے پناہ اضافے کی بڑی وجہ بنے گا۔انہوں نے کہا کہ اس وقت عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا رحجان ہے۔برینٹ اور ڈبلیو ڈی آئی خام تیل کی اوسط قیمت 104 ڈالر فی بیرل کے لگ بھگ ہے۔لیکن پھر بھی اس کے باوجود پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں خطے میں کم ہیں بلکہ تیل پیدا کرنے والے ممالک سے بھی پاکستان اس وقت سستا تیل فروخت کر رہا ہے۔یہ ساری صورتحال پاکستان کی معیشت کے لیے نا قابل برداشت بوجھ ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.