پاکستان

سوشل میڈیا پر فیک ویڈیو کو مقامی چینل سے منسوب کرنے کی سازش بے نقاب

سوشل میڈیا پر ایک فیک ویڈیو پھیلائی جارہی ہے جسے جیو نیوز سے منسوب کیا جارہا ہے تاہم اس ویڈیو کا جیو نیوز کی کوریج سے کوئی تعلق نہیں ہے

کراچی میں تحریک انصاف کے جلسے کے موقع پر سوشل میڈیا پر وائرل جیو نیوز سے منسوب ویڈیو ناصرف جھوٹ ہے بلکہ اس کے ذریعے من گھڑت پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک فیک ویڈیو پھیلائی جارہی ہے جسے جیو نیوز سے منسوب کیا جارہا ہے تاہم اس ویڈیو کا جیو نیوز کی کوریج سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جلسے کے کوریج کے دوران رپورٹر کا بیپر ختم ہوا تو وہ دوسری طرف مڑ گئے۔ اس دوران قریب کھڑے ہوئے لوگ جو ممکنہ طور پر پی ٹی آئی کے کارکن ہیں، رپورٹر پر آوازیں کستے ہوئے کہا کہ دھکا دیکر گرادو، پی ٹی آئی پر الزام لگا دو، ڈھونڈ ڈھونڈ کر خالی جگہ بنا۔ اس دوران یہ ریکارڈنگ ٹیمپر کرکے وائرل کی گئی جس کا جیو نیوز سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ویڈیو میں یہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ جیو نیوز کے رپورٹر کچھ نہیں بول رہے اور نہ سنائی دینے والی آڈیو کو سن رہے ہیں یا جواب دے رہے ہیں۔

جیو نیوز کا کوئی پروڈیوسر جلسے میں موجود نہیں تھا اور نہ ہی پروڈیوسر فیلڈ میں ہوتے ہیں۔ یہ آوازیں کیمرے میں ریکارڈڈ ہیں جو کہ وہاں موجود پی ٹی آئی کارکنوں کی ہیں اوراب اس کو غلط انداز میں سوشل میڈیا پر پھیلایا جا رہا ہے۔ فیک ویڈیو کو جیو نیوز سے منسوب کرنے پر ادارہ قانونی کارروائی کرنے جارہا ہے اور وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کو فیک پوسٹ کے ذمہ داران کے خلاف تحقیقات کی درخواست دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.