پاکستانفیچرڈ پوسٹ

بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر مشہور ہونے والی لڑکی کون ہے؟اس کا چیئرمین پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ حقائق کھل کر سامنے آگئے

بلاول سے گفتگو کے دوران پل آگیا جس پر انہوں نے جھک کر کہا مائرہ ڈان بعد ازاں ویڈیو وائرل ہوگئی : خاتون رپورٹر کا انکشاف

بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو کر مشہور ہونے والی لڑکی کون ہے؟اس کا چیئرمین پیپلز پارٹی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟ حقائق کھل کر سامنے آگئے ۔

سوشل میڈیا پر بلاول بھٹو اور رپورٹر مائرہ ہاشمی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں بلاول کو مائرہ کو سامنے پل دیکھ کر جھکنے کا کہتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ویڈیو میں بلاول رپورٹر سے ہنس ہنس کر باتیں بھی کرتے دیکھے گئے تاہم اب خاتون رپورٹر نے اس وقت پیش آئے واقعے سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا، خاتون رپورٹر کا کہنا تھا کہ وائرل ویڈیو لالہ موسی روڈ کی ہے جہاں وہ کنٹینر پر بلاول بھٹو کا انٹرویو لینے گئی تھیں، دوران انٹرویو وہ اور بلاول ذاتی گفتگو کر رہے تھے کہ پل آگیا جس پر بلاول نے جھک کر کہا مائرہ ڈان بعد ازاں ویڈیو وائرل ہوگئی اور لوگوں کی طرف سے منفی تبصرے کیے جانے لگے۔

مائرہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ وہ اس سے قبل بھی بطور صحافی بلاول سے کئی ملاقاتیں کرچکی ہیں لیکن ذاتی گفتگو اس روز کنٹینر پر ہی ہوئی تھی۔ دوران انٹرویو خاتون رپورٹر نے واضح کیا کہ ان کا رپورٹنگ کے علاوہ پیپلز پارٹی سے ایک جذباتی تعلق بھی ہے کیوں کہ وہ بینظیر کے ساتھ شہید ہونے والے سکیورٹی گارڈ (حاجی محمد حفیظ عرف گوگا)کی بیٹی ہیں۔ ماہرہ کا کہنا تھا کہ ان کے والد بینظیر بھٹو کو بہن کا درجہ دیتے تھے اور اپنے بچوں سے بھی کہا کرتے تھے کہ بینظیر کو پھوپھو کہیں، اس لحاظ سے بلاول کو بڑا بھائی تسلیم کرتی ہوں اور خوشی ہے کہ بلاول کے ہمراہ ویڈیو وائرل ہوئی جو کہ میری کامیابی کا ذریعہ بنی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.