پاکستان

ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول نے عمران خان کو حیران کن آفر کروا دی

کراچی کی چودہ سیٹیں چھین کر عمران خان کو اقتدار دیا گیا، عمران خان اگر یہ سمجھتے ہیں کہ سازش ہوئی تو ثابت کردیں ہم ان کے ساتھ ہوں گے

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سابق وزیراعظم عمران خان کو حیران کن آفر کروا دی جس کے سامنے آنے پر سب حیران رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت آباد ٹینکی گرانڈ میں متحدہ قومی موومنٹ کے تحت دعوت افطارسے خالد مقبول صدیقی، ڈپٹی کنوینر ایم کیو ایم کنور نوید جمیل اور دیگر نے خطاب کیا۔ خالد مقبول صدیقی نے اپنے خطاب میں کہا عمران خان صرف کاغذ نہ لہرائیں ثابت کریں کہ ان کے خلاف سازش ہوئی ہے، اگر سازش ثابت ہوئی تو سڑکوں ایوانوں میں ہم ان کے ساتھ ہونگے۔ خالد مقبول نے کہا کل جلسے میں عمران کے ساتھیوں نے کہہ دیا کہ آپ لاپتا لوگوں کی بازیابی نہیں چاہتے،موجودہ حکومت نے لاپتا لوگوں کی بازیابی کیلئے آخری موقع مانگا ہے جو ان کو دینا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان عدالتی کمیشن بناکر ثابت کریں کہ کوئی ایسی سازش نہیں ہوئی جس سے آپ وزیراعظم بنے جبکہ عدالتی کمیشن کے ذریعے عمران خان کو بھی ثابت کرنا ہوگا کہ ماضی میں وزیراعظم بننے کیلئے بھی کوئی سازش نہیں ہوئی۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ عمران کے جلسہ نے ثابت کردیا کہ وہ اقتدار کیلئے یہ سازش کررہے ہیں۔ خالد مقبول نے کہا شکریہ ان لوگوں کا جنہوں نے ہمارے دفاتر بند کر کے ہمیں دفتر کی سیاست سے بری کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.