پاکستان

وفاقی حکومتی کی نئی کابینہ کب اور کتنی دیر بعد حلف اٹھائے گی؟ تفصیل سامنے آگئی

وزیراعظم شہباز شریف کے حلف اٹھانے کے ایک ہفتے بعد بالآخر نئی وفاقی کابینہ کے کل حلف اٹھانے کا امکان ہے

مسلم لیگ ن کے صدر و وزیراعظم میاں شہباز شریف کے حلف اٹھانے کیابعد وفاقی حکومتی کی نئی کابینہ کب اور کتنی دیر بعد حلف اٹھائے گی؟ تفصیل سامنے آگئی ۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں 10 سے 12 وزرا حلف اٹھائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو وزیر خارجہ، حنا ربانی کھر کو وزیر مملکت برائے خارجہ امور بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کو وزارت تجارت اور مریم اورنگزیب کو وزارت اطلاعات کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے، اس کے علاوہ مفتاح اسماعیل کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شازیہ مری یا مصطفی نوازکھوکھرکو وزارت انسانی حقوق اوررانا تنویر کو وزارت پارلیمانی امور کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثنا اللہ کو وزارت داخلہ کا قلمدان دینے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہد خاقان عباسی نے کسی وزارت کا قلمدان لینے سے معذرت کرلی ہے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ شاہد خاقان عباسی بغیر قلمدان توانائی کے امور دیکھیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.