پاکستان

پاک فوج کی کارروائی، کالعدم تحریک کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک

آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت خلیل اور احسان عرف دیوا کے نام سے ہوئی

خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج نے خفیہ اطلاع ملنے پر آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد مار گرائے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں پاک فوج نے آپریشن میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی)کے2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق 15 اور 16 اپریل کی درمیانی رات حساس اداروں اور پاک فوج نے کولاچی کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آپریشن میں کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد مارے گئے جن کی شناخت خلیل اور احسان عرف دیوا کے نام سے ہوئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد خود کش جیکٹس اور آئی ای ڈیز بنانے کے ماہر تھے اور مختلف تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے جبکہ ہلاک دہشت گردوں کے زیراستعمال 2 مشین گن کے علاوہ 4 گرنیڈ برآمد ہوئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.