پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کی گھبراہٹ ختم کردی

شہبازشریف نےپشاورموڑتا اسلام آباد میٹروبس سروس کا افتتاح کردیا،کہا کہ عوام کی گھبراہٹ ختم ہوگئی

وزیراعظم شہبازشریف نے عوام کی گھبراہٹ ختم کردی، وزیراعظم شہبازشریف نےپشاورموڑتا اسلام آباد میٹروبس سروس کا افتتاح کردیا،کہا کہ عوام کی گھبراہٹ ختم ہوگئی، 4 سال کےسیاہ دورمیں عوام کےفلاحی منصوبوں کونظرانداز کیا گیا۔ وزیراعظم شہبازشریف نےافتتاح کےموقع پراپنےخطاب میں کہا کہ عوام نےفیصلہ کرنا ہے، خدمت کا ساتھ دینا ہےیا فریب کا،جھوٹ کا ساتھ دینا ہےیا وعدوں کی تکمیل کا۔ انہوں نےکہاکہ پچھلےوزیراعظم پرگھبراہٹ ہےکہ انہیں نمائندہ چنا گیا ہے،وہ اسی رفتارسےکام کریں گے،پچھلےوزیراعظم کوگھبراہٹ ہوگی ،عوام کی گھبراہٹ ختم ہوگئی۔

وزیراعظم نےکہا کہ میٹروبس اسلام آباد کا منصوبہ بدقسمتی سےتعطل کا شکاررہا،میٹروبس اسلام آباد منصوبہ 2018 میں فعال ہونا تھا، تاہم ن لیگ کی حکومت بدلی تودیگرمنصوبوں کی طرح یہ بھی تاخیرکا شکارہوتا رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ قرضوں پرسود کی ادائیگی قومی آمدن سےادا ہوتی ہے،پہلےدفاع کےاخراجات بھی قومی آمدن سےادا ہوتےتھے، پی ٹی آئی حکومت میں دفاع کےاخراجات بھی قرضوں سےپورے ہوئے۔ انہوں نےبتایا کہ میٹروبس منصوبےکا تحفہ 2017 میں میاں نوازشریف نےدیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی منصوبے ہم قرضوں سے پورے کرتے ہیں، ہماری آمدن اخراجات سے زیادہ ہیں، اس منصوبے کو کھینچ تان کے 16 سے 12 ارب روپے پر لایا گیا۔ وزیراعظم نے بتایا کہ فنڈ موجود تھے، سب کچھ تھا، لیکن کام کرنے کا عزم  نہیں تھا، وہ 55 روپے کے سستے ہیلی کاپٹر پر دفتر آتے جاتے تھے، اُن کے وزراء بلٹ پروف گاڑیوں میں گھومتے تھے، اُنہیں کیا پرواہ تھی، انہیں عوام کا احساس، درد ہوتا تو یہ منصوبہ تاخیر کا شکار نہ ہوتا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے اپنا منصب سنبھالنے کے بعد پشاور موڑ تا نیو اسلام آباد ایئرپورٹ بس منصوبے کے التوا کی انکوائری کا حکم دیا۔

 شہبازشریف کا کہنا تھا کہ یہ قوم کا پیسا ہے، انکوائری کرنا ضروری ہے۔ شہبازشریف نے 14 اپریل کی صبح 7 بجے 4 سال سے التوا کا شکار بس منصوبے کا دورہ کیا، اس موقع پر متعلق افسران نے شہباز شریف کو منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی۔ وزیراعظم کاکہنا تھا کہ منصوبے پر اب تک 16 ارب روپے کے قریب خرچ ہوچکے ہیں، عوام کا خیال کریں، منصوبے کی جلد تکمیل ضروری ہے۔ اس موقع پر افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ابتدائی طور پر اسلام آباد میٹرو کیلئے 15 بسیں مہیا کی جارہی ہیں، ابتدائی طور پر ہفتے کے روز سے بسیں چلائی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.