پاکستان

بلاول اورمریم سےہارکرہی جانا ہے؟ عامرلیاقت کا عمران خان سےسوال

منحرف رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین نےپارٹی چیئرمین عمران خان کوایک مشورہ دیا ہے

کراچی سےپاکستان تحریک انصاف کےمنحرف رکن قومی اسمبلی عامرلیاقت حسین نےپارٹی چیئرمین عمران خان کوایک مشورہ دیا ہے۔عامر لیاقت حسین نےسوشل میڈیا پرجاری بیان میں عمران خان سےسوال کیا کہ کیا بلاول اورمریم سےہارکرہی جانا ہے؟ تم سےکہیں (عمرمیُں ) چھوٹےہیں،تم پچھترویں بہارمیں ہواللہ تمہارا سایہ تمہارے بچوں پرقائم رکھے۔ پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نےمزید لکھا کہ ہم دشمنی میں بھی قدرکی حد میں داخل نہیں ہوتے۔

چیئرمین تحریک انصاف کومشورہ دیتےہوئےعامرلیاقت حسین نےلکھا کہ عزت سےکرکٹ چھوڑی،عزت سےسیاست چھوڑکراسرئیل سےملے پیسوں سےبھابھی کےساتھ زندگی گزارو۔ خیال رہےکہ پاکستان تحریک انصاف پرفارن فنڈنگ کیس میں اسرائیل اورانڈیا سےپیسےلینےکا الزام ہےاورمعاملہ الیکشن کمیشن میں زیرسماعت ہے۔ چند روزقبل اسلام آباد ہائیکورٹ نےالیکشن کمیشن کوفارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روز میں کرنےکےاحکامات جاری کیےتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.