پاکستان

سردارتنویرالیاس بلا مقابلہ وزیراعظم آزاد کشمیرمنتخب

پاکستان تحریک انصاف کےرہنما سردارتنویرالیاس بلا مقابلہ وزیراعظم آزادکشمیرمنتخب ہوگئے

 پاکستان تحریک انصاف کےرہنما سردارتنویرالیاس بلا مقابلہ وزیراعظم آزادکشمیرمنتخب ہوگئے۔ وزیراعظم آزادکشمیرکےانتخاب کےلیے ووٹنگ دن ڈیڑھ بجے ہونا تھی لیکن  متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کے لیے ہونے والے اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا جس کے باعث پی ٹی آئی امیدوار کے مقابلے میں کوئی امیدوار نہیں تھا۔

پاکستان تحریک انصاف  کی طرف سے سردار تنویر الیاس نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے جنہیں سیکرٹری اسمبلی نے درست قرار دیا جس کے بعد سردار تنویر الیاس بلا مقابلہ آزاد کشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوگئے۔ آزاد کشمیر قانون سازاسمبلی کے اسپیکر نے نئے قائد ایوان کا اعلان کردیا جس کے مطابق سردار تنویر الیاس کو 33 ووٹ ملے۔

دوسری جانب اپوزیشن اراکین جب اسمبلی سے باہر نکلے تو پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کیا،  اس دوران کارکنوں نے شدید نعرے بازی کی جس میں گالم گلوچ اور تلخ جملوں کا استعمال کیا گیا۔

پی ٹی آئی کارکنان کے احتجاج کے باعث متحدہ اپوزیشن کے ارکان واپس اسمبلی عمارت میں داخل ہوگئے اور انہوں نے اسپیکر سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی گئی تھی جس پر انہوں نے پہلے پانچ وزرا کو برطرف  کیا جس کے بعد وہ خود بھی عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.