پاکستان

حمزہ شہبازکےحلف اٹھانےکا معاملہ،ن لیگ کا عدالت سےرجوع کرنےکا اعلان

نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب کےحلف کےمعاملے پرلاہورہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا

مسلم لیگ ن نے نو منتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازکےحلف کےمعاملے پرلاہورہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رہنما ن لیگ عطا اللّٰہ تارڑکل اس معاملے سے متعلق لاہورہائی کورٹ میں درخواست دائر کریں گے۔ عطا تارڑ کا اپنے ایک بیان میں کہنا ہے کہ 12 کروڑ عوام کا صوبہ بغیر وزیراعلیٰ کے چل رہا ہے۔ دوسری جانب پرنسپل سیکرٹری ٹوگورنرپنجاب، سیکرٹری اسمبلی کی رپورٹ کے خلاف میدان میں آگئے، کہا کہ گورنر پنجاب کسی صورت حلف سے انکار نہیں کر سکتے۔

پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر نے گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو خط لکھا ہے جس میں انہیں آئینی ذمہ داری سے آگاہ کیا گیا ہے۔ خط کے متن میں تحریر ہے کہ گورنر پنجاب حلف سے انکار کسی صورت نہیں کرسکتے، ایسا کرنے پر گورنر آئینی خلاف ورزی کے مرتکب ہوسکتے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ گورنرحلف نہ لے سکے تو چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو حلف لینے کا کہہ سکتا ہے۔

پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر پنجاب نے خط میں مزید کہا ہے کہ سیکریٹری اسمبلی کو یہ حق نہیں کہ ڈپٹی اسپیکر کے فیصلے کے خلاف رپورٹ جاری کرے۔ خط میں انہوں نے کہا کہ سیکریٹری اسمبلی کی رپورٹ یکطرفہ ہے، رپورٹ سیاسی مقاصد حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ہے۔ پرنسپل سیکرٹری ٹو گورنر کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب کے پاس کسی پارلیمانی نتائج کو مسترد کرنے کا اختیار نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.