پاکستان

سابق وزرا کےنام ای سی ایل میں ڈالیں،نورعالم کا مطالبہ

منحرف رکن اسمبلی نورعالم خان نے سابق وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا

 تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی نورعالم خان نے سابق وزرا کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ کردیا۔ قومی اسمبلی میں اظہار  خیال  کرتے ہوئے نور عالم  خان نے کہاکہ اب بھی کہتاہوں کہ سابقہ وزرا کےنام ای سی ایل میں ڈالنا چاہیے، موجودہ حکومت کےبھی وزرا کے نام ابھی سے ای سی ایل میں ڈال دیں، بعد میں پتا چلتا ہے کوئی پشاور سے بھاگ رہا ہے کوئی کہیں سے، ہر اس بندے کا احتساب ہونا چاہیے جس نے ہیلی کاپٹر اور لینڈ کروزر کا استعمال کیا۔

انہوں نے مطالبہ  کیا  کہ یوٹیلیٹی اسٹورزپر گھی، چینی اور آٹے پرسبسڈی دیں اور شناختی کارڈکی شرط ختم کریں، یوٹیلیٹی اسٹورز پر شناختی کارڈ کے بغیر دو کلو چینی نہیں مل رہی، یہ سراسر زیادتی ہے کہ دو کلو چینی اور گھی کیلئے شناختی کارڈ دیکھا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.