پاکستانفیچرڈ پوسٹ

کیا پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سیاست کو خیر باد کہنے جا رہے ہیں؟ اہم ترین خبر منظر عام پر آنے کے بعد قومی سیاست کو زور دار جھٹکا لگ گیا

چودھری شجاعت حسین سیاست میں بڑھتی ہوئی کشیدگی سے دلبرداشتہ ہوکر سیاست چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں

کیا پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سیاست کو خیر باد کہنے جا رہے ہیں؟ اہم ترین خبر منظر عام پر آنے کے بعد قومی سیاست کو زور دار جھٹکا لگ گیا۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ گزشتہ روز چودھری پرویز الہی کی عیادت کے لئے ان کے گھر گئے توچودھری شجاعت حسین اورچودھری وجاہت حسین بھی موجود تھے۔ لیاقت بلوچ نے مشورہ دیا کہ کشیدگی اور انتہا پسندی ختم کرنے کیلئے میدان میں آئیں،ملکی سیاست میں حالیہ کشیدگی کا ذکر ہوا تو ذرائع کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین نے انتہائی دل گرفتہ انداز میں کہا کہ میں توسوچ رہا ہوں کہ اب سیاست میں رہنا بھی ہے یا نہیں۔ جس پر لیاقت بلوچ نے کہا کہ چودھری صاحب! آپ وضع دار سیاسی شخصیت ہیں سیاست چھوڑنے کی بجائے بہتر ہے سیاسی کشیدگی اور انتہا پسندی کو ختم کرنے کیلئے میدان میں آئیں۔ قوم کو سمجھائیں کہ یہ سب کچھ کسی کے مفاد میں بھی نہیں،جس پر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ لیاقت صاحب میں اپنا ذہن بناتا ہوں، پھر آپ سے ملاقات کرکے بات کروں گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.