پاکستان

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ٹیم سامنےآگئی

نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، قائم مقام صدر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا

نئی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، قائم مقام صدر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کابینہ کے ارکان سے حلف لیا۔وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب ایوانِ صدراسلام آباد میں ہوئی۔ ملک چلانے کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ٹیم سامنےآگئی، ن لیگ اوراتحادیوں پرمشتمل 34 رکنی کابینہ نےحلف اٹھا لیا۔ حلف اٹھانے والوں میں ن لیگ کے 14، پیپلز پارٹی کے 9، جے یو آئی کے 4، ایم کیو ایم کے 2 ارکان کے علاوہ ق لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں۔

وفاقی وزراء میں خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، خواجہ سعد رفیق، ایاز صادق، مریم اورنگزیب، اعظم نذیرتارڑ، مفتاح اسماعیل، جاوید لطیف، نوید قمر، خورشید شاہ، شیری رحمٰن، شازیہ مری، عبدالقادرپٹیل، مولانا اسعد محمود، طلحہٰ محمود، فیصل سبزواری، امین الحق، محمد اسرارترین،عابد حسین، عبدالواسع، مفتی عبدالشکور، مرتضیٰ محمود، ساجد حسین طوری، احسان الرحمٰن مزاری، مرتضیٰ جاوید عباسی، ریاض حسین پیرزادہ شامل ہیں۔

قمر زمان کائرہ، عون چوہدری، مفتاح اسماعیل اورانجینئرامیرمقام نے مشیر، حنا ربانی کھر،عائشہ غوث پاشا اورعبد الرحمٰن کانجو نے وزرائے مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری اورسابق وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی حلف اٹھانے والی ابتدائی کابینہ کا حصہ نہیں ہیں۔  دوسری جانب وفاقی حکومت نےجہانگیرترین گروپ کومرکزمیں اہم ذمے داری دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ عون چوہدری کو وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کا مشیر بنانے کی سمری کابینہ ڈویژن نے تیارکرلی ہے۔ عون چوہدری جہانگیرترین گروپ سے تعلق رکھتےہیں۔ عون چوہدری ماضی میں سابق وزیرِاعظم عمران خان کےقریبی ساتھی تصورکیےجاتےتھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.