مریم نواز نےعمران خان کے حق میں ٹرینڈز چلانے والوں اصلیت کھول دی
مریم نوازنےکہا کہ مینڈیٹ بھی جعلی،لیڈربھی جعلی،بیانیہ بھی جعلی،تبدیلی بھی جعلی اوراب اکاونٹس بھی جعلی۔ شرم کرو
مریم نواز نےعمران خان کے حق میں ٹرینڈز چلانے والوں اصلیت کھول دی، مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹرینڈز چلانے والوں کے حوالے سے خبر پر ردعمل میں کہا کہ عمران خان کا سوشل میڈیا بھی شاید موکلات اور جنات چلا رہے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عمران خان کی حکومت کی طرح اس کا سوشل میڈیا بھی شاید موکلات اور جنات چلا رہے ہیں۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ انکے جلسوں کی تصاویر خلا (NASA ) سے لی جاتی ہیں۔
عمران خان کی حکومت کی طرح اس کا سوشل میڈیا بھی شاید موکلات اور جنات چلا رہے ہیں۔ تبھی انکے جلسوں کی تصاویر خلا (NASA ) سے لی جاتی ہیں۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 18, 2022
ایک اورٹوئٹ میں مریم نوازنےکہا کہ مینڈیٹ بھی جعلی،لیڈربھی جعلی،بیانیہ بھی جعلی،تبدیلی بھی جعلی اوراب اکاونٹس بھی جعلی۔ شرم کرو !
مینڈیٹ بھی جعلی، لیڈر بھی جعلی، بیانیہ بھی جعلی، تبدیلی بھی جعلی اور اب اکاونٹس بھی جعلی۔ شرم کرو !
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 18, 2022
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہےکہ عمران خان اداروں کیخلاف نفرت پھیلا رہے ہیں، ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنانے والے 97 فیصد اکاؤنٹس روبوٹک ہیں،پی ٹی آئی نے ٹوئٹر پر بیانیہ روبوٹک ٹوئٹ کے ذریعے بنایا ۔ مریم اورنگزیب نے ٹوئٹر پر گزشتہ کئی روز سے بننے والے ٹاپ ٹرینڈ کو روبوٹک قرار دیا اورکہا کہ ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنانے والے 97 فیصد اکاؤنٹس روبوٹک ہیں ۔