پاکستان
آرمی چیف کی وزیراعظم سےملاقات،کیا بات چیت ہوئی؟
خیال رہےکہ آرمی چیف کی وزیراعظم شہبازشریف سےان کےعہدہ سنبھالنےکےبعد یہ پہلی ملاقات ہے
آرمی چیف کی وزیراعظم سےملاقات،کیا بات چیت ہوئی؟ وزیراعظم شہبازشریف سےآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نےملاقات کی ہے۔ وزیراعظم آفس کےمطابق وزیراعظم اورآرمی چیف کی ملاقات میں پیشہ ورانہ اموراورقومی سلامتی سےمتعلق معاملات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa called on Prime Minister Shehbaz Sharif today.
Professional matters pertaining to National security were discussed during the meeting. pic.twitter.com/CRkccpRUXm
— Prime Minister's Office (@PakPMO) April 19, 2022
خیال رہےکہ آرمی چیف کی وزیراعظم شہبازشریف سےان کےعہدہ سنبھالنےکےبعد یہ پہلی ملاقات ہے۔ شہبازشریف کی تقریب حلف برداری میں آرمی چیف ناسازی طبیعت کےباعث شریک نہ ہوسکےتھےجس کی ڈی جی آئی ایس پی آرنےبعد میں ایک پریس کانفرنس میں وضاحت بھی کی تھی۔