پاکستانفیچرڈ پوسٹ

چیئرمین اوگرا کی تعینات کا کیس، پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا

نیب نے چیئرمین اوگرا تعیناتی کیس میں یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کی بریت کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا

چیئرمین اوگرا کی تعینات کا کیس، پیپلز پارٹی کے رہنماء و سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین اوگرا تعیناتی کیس میں یوسف رضا گیلانی اور راجہ پرویز اشرف سمیت 6 ملزمان کی بریت کے خلاف اپیل دائر کردی گئی۔ نیب نے احتساب عدالت سے ملزمان کی بریت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔ نیب کے فیصلے میں سکندر حیات میکن، جاوید نذیر، شوکت حیات درانی اور سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی بریت کو بھی چیلنج کیا گیا۔پراسیکیوٹر جنرل نیب نے چیئرمین نیب کی منظوری سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی۔

اپیل میں کہا گیا ہے کہ سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی 22 جولائی 2009 کو خلاف قواعد تعیناتی ہوئی جس پر نیب نے ریفرنس دائر کیا، احتساب عدالت نے 17 مارچ کو ملزمان کی بریت درخواستیں منظور کرتے ہوئے ریفرنس سے بری کر دیا، نیب ترمیمی آرڈی نینس کے تحت ملزمان کی بریت درخواستیں منظور کی گئیں۔ نیب نے اپیل میں کہا ہے کہ یہ ریفرنس ترمیم شدہ آرڈی ننس 2021 کے نفاذ اور اطلاق سے قبل دائر کیا گیا تھا، پہلے سے دائر اور زیر سماعت ریفرنسز پر 2021 کے نیب ترمیمی آرڈی نینس کا اطلاق نہیں ہوتا، ٹرائل کورٹ نے ٹھوس وجوہات کے بغیر جلد بازی میں ملزمان کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.