پاکستانفیچرڈ پوسٹ
وزارتوں پر اختلافات کی افواہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لندن میں نوازشریف سے ملاقات کرکے کیا مطالبہ کریں گے؟ سب پتا چل گیا
پیپلز پارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ، اور گورنر پنجاب کے عہدے لینا چاہتی ہے جس پر شہبازشریف کیساتھ معاملات طے نہیں ہو پا رہے ہیں
وزارتوں پر اختلافات کی افواہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری لندن میں نوازشریف سے ملاقات کرکے کیا مطالبہ کریں گے؟ سب پتا چل گیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اختلافی معاملات پر ہاتھ اٹھا لیے ہیں، پیپلز پارٹی صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ، اور گورنر پنجاب کے عہدے لینا چاہتی ہے جس پر شہبازشریف کے ساتھ معاملات مکمل طور پر طے نہیں ہو پا رہے ہیں، اختلا ف کے باعث بلاول بھٹو زرداری نے اب نوازشریف سے ملاقات کیلئے لندن جانے کا فیصلہ کیا ہے، وہ آج رات لندن روانہ ہوں گے جہاں نوازشریف سے ملاقات میں اختلافی معاملات پر بات کریں گے۔