پاکستان

مفتاح اسماعیل کی وفاقی کابینہ میں شمولیت، نوٹیفکیشن جاری

مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو مقرر کر دیا گیا ان کو آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 9 کے تحت یہ عہدہ دیا گیا

پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما مفتاح اسماعیل کی وفاقی کابینہ میں شمولیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا انہوں نے آج اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مفتاح اسماعیل نے عہدے کا حلف آج ہی اٹھایا تھا اور اب انہیں وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو مقرر کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مفتاح اسماعیل کو آئین کے آرٹیکل 91 کی شق 9 کے تحت وفاقی وزیر خزانہ بنایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ مفتاح اسماعیل سینیٹ یا قومی اسمبلی کے رکن نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ آئین کے آرٹیکل 91 کے تحت غیرمنتخب شخص 6 ماہ کیلئے وفاقی وزیر بنایا جاسکتا ہے تاہم کابینہ میں رہنے کیلئے غیرمنتخب شخص کو سینیٹر یا قومی اسمبلی کا رکن بننا ضروری ہے بصورت دیگر 6 ماہ بعد وہ کابینہ میں نہیں رہے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button

Adblock Detected

We Noticed You are using Ad blocker :( Please Support us By Disabling Ad blocker for this Domain. We don't show any popups or poor Ads.